جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فلسطینی 2بچیوں کو علیحدہ کرنے کیلئے شاہ سلمان کی ہدایت،علاج و سفری اخراجات سعودی فرماں روا اٹھائیں گے

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(سی پی پی )سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غزہ شہر سے تعلق رکھنے والی 2 جڑی ہوئی فلسطینی بچیوں حنین غانم اور فرح غانم کے علاج اور ان کو علیحدہ کرنے کے آپریشن کے لیے مطلوب اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے فلسطین میں یونیسف تنظیم اور شاہ سلمان امدادی مرکز کے علاوہ اردن کی وزارت داخلہ و خارجہ

کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے مذکورہ جڑواں بچیوں اور ان کے والد کے غزہ سے نکلنے اور اردن کی اراضی میں داخل ہونے کو ممکن بنایا جہاں سے انہیں سعودی عرب منتقل کیا جائے گا۔اردن میں سعودی سفارت خانے کے مشن نائب سربراہ محمد العتیق کے مطابق خادم حرمین شریفین کی جانب سے ان نوعیت کے معاملات کو خصوصی توجہ حاصل ہوتی ہے۔ فلسطینی جڑواں بچیوں کے علاج اور اپنے والد کے ساتھ سفر کے تمام تر اخراجات سعودی فرماں روا برداشت کریں گے۔

العتیق کا کہنا تھا کہ دونوں بچیوں کا آپریشن مملکت میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ہوگا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں جڑے ہوئے جڑواں بچوں کوعلیحدہ کرنے میں سعودی عرب کا پہلا نمبر ہے۔ اس نوعیت کے آپریشن ایک خصوصی سعودی طبی ٹیم کے زیر نگرانی کیے جاتے ہیں۔

اس سلسلے میں 17 ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں کے 63 آپریشن کیے جا چکے ہیں جن میں 28 آپریشن مکمل طور پر کامیاب ہوئے جب کہ بقیہ حالتوں میں جڑے ہوئے بچے طبی وجوہات کی بنا پر علیحدہ کرنے کے قابل نہ تھے۔فلسطینی جڑواں بچیوں کے باپ ایوب غانم نے خادم حرمین شریفین کی جانب سے اس انسان دوست جذبے اور عالم اسلام کے بچوں کی دیکھ بھال کے موقف کو گراں قدر قرار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…