بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

کیک کاٹنا غیر اسلامی قرار،فتویٰ جاری

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوشی کے موقع پر کیک کاٹنا عام سی بات ہے ۔لیکن بھارت کے ایک مفتی نے کیک کاٹنے کو غیر اسلامی فعل قرار دیا ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ اسلامی سکالرز اور ہندو پنڈت دونوں کا اس بات پر اتفاق ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب نئے سال 2018ء کی آمد آمد ہے اور اس نئے سال

کی آمد میں جگہ جگہ کیک کاٹے جائیں گے۔مولانا مفتی طارق قاسمی کا کہنا ہے کہ کیک کاٹنا ایک غیر اسلامی فعل ہے اور اسلام میں یہ فعل جائز نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا نیا سال محرم کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔ ہمیں دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی نئے سال کی تقریبات پر کوئی اعتراض نہیں لیکن مسلمانوں کو اس سے گریز کرنا چاہئیے۔اسی طرح  ایک ہندو پنڈت ستیندرا شرما نے بھی نیا سال نہ منانے کی تائید کی اور کہا کہ ہندو شاسترس کے مطابق ہمارا نیا سال نوراتری سے شروع ہوتا ہے۔ لہٰذا ہماری نوجوان نسل کو مغرب کی اندھی تقلید نہیں کرنی چاہئیے۔ انہیں ہندو مذہب کا بنیادی علم ہونا چاہئیے۔یہ باتیں سامنے آںے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ۔کچھ نے اس کی حمایت اور کچھ تنقید کرتے نظر آئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…