اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

بھارت،مذہبی عمارتوں کے لاؤڈ اسپیکر کی صوتی آلودگی کیخلاف یوگی، حکومت کو نوٹس

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(سی پی پی )الہٰ آباد ہائیکور ٹ نے مذہبی مقامات اور عمارتوں پر لاؤڈاسپیکر کے استعمال سے پیدا ہونے والی صوتی آلودگی پر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ریاست کی یوگی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو بھارتی شہر الہٰ آباد کی ہائی کورٹ میں لاؤڈ اسپیکر کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میں جسٹس وکرم ناتھ نے ریاست یوگی حکومت سے مذہبی مقامات اور

عمارتوں پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے پیدا ہونے والی صوتی آلودگی کے حوالے سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد، مندر، گرجا گھر ، گردواروں اور دیگر سماجی عمارتوں پر جو اس وقت پوری ریاست میں لاڈ اسپیکر کا استعمال ہورہا ہے، ان کی تنصیب سے قبل کیا متعلقہ حکام سے اسکی اجازت لی گئی تھی؟ اگر ایسا نہیں تو ریاستی حکومت ان لاڈ اسپیکر سے پیدا ہونے والی صوتی آلودگی کے خلاف کیا اقدامات کر رہی ہے، اس کی تفصیل بھی پیش کی جائے ، ہائیکورٹ کی 2رکنی بنچ کے جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس عبدالمعین نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ صوتی آلودگی سے متعلق عدالت نے متعدد بار احکامات جاری کئے ہیں لیکن اسکے باوجود یہ مسئلہ ابھی تک برقرار ہے اور حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ہائیکورٹ کی مذکورہ بنچ نے یہ نوٹس درخواست گزار موتی لال یادو کی پٹیشن پر سماعت کے دوران جاری کیا۔ ذرائع کے مطابق پٹیشن میں کہا گیا کہ مذہبی مقامات اور سماجی عمارتوں پر موجود لاڈ اسپیکروں کو فورا ہٹانے کا حکم جاری کیا جائے کیونکہ انکے استعمال سے صوتی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ساتھ ہی عدالت سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ صوتی آلودگی قانون 2000کو اترپردیش میں بھی یقینی بنانے کا حکم جاری کیا جائے۔سماعت کے دوران بنچ نے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں سے لاڈ اسپیکر کے استعمال کے معاملے نے سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں کا

دھیان اپنی طرف رجوع کیا ہے، پہلی نظر میں اس سے جڑے قوانین کو نافذ کرانے میں متعلقہ حکام کی اہلیت او رجواب دہی کا فقدان سامنے آتا ہے۔ ہائیکورٹ نے ریاست کے پرنسپل سیکریٹری(داخلہ) اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے چیئرمین کو نجی سطح پر اپنا حلف نامہ داخل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…