بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلسطینی جڑی ہوئی بچیوں کو علیحدہ کرنے کے لیے شاہ سلمان کی ہدایت

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غزہ شہر سے تعلق رکھنے والی دو جْڑی ہوئی فلسطینی بچیوں حنین غانم اور فرح غانم کے علاج اور ان کو علیحدہ کرنے کے آپریشن کے لیے مطلوب اقدامات کی ہدایت کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے فلسطین میں یونیسف تنظیم اور شاہ سلمان امدادی مرکز کے علاوہ اردن کی وزارت داخلہ و خارجہ

کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے مذکورہ جڑواں بچیوں اور ان کے والد کے غزہ سے نکلنے اور اردن کی اراضی میں داخل ہونے کو ممکن بنایا جہاں سے انہیں سعودی عرب منتقل کیا جائے گا۔اردن میں سعودی سفارت خانے کے مشن کے نائب سربراہ محمد العتیق کے مطابق خادم حرمین شریفین کی جانب سے ان نوعیت کے معاملات کو خصوصی توجہ حاصل ہوتی ہے۔ فلسطینی جْڑواں بچیوں کے علاج اور اپنے والد کے ساتھ سفر کے تمام تر اخراجات سعودی فرماں روا برداشت کریں گے۔ العتیق کا کہنا تھا کہ دونوں بچیوں کا آپریشن مملکت میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ہوگا۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں جْڑے ہوئے جڑواں بچوں کو علاحدہ کرنے میں سعودی عرب کا پہلا نمبر ہے۔ اس نوعیت کے آپریشن ایک خصوصی سعودی طبی ٹیم کے زیر نگرانی کیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں 17 ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں کے 63 آپریشن کیے جا چکے ہیں جن میں 28 آپریشن مکمل طور پر کامیاب ہوئے جب کہ بقیہ حالتوں میں جْڑے ہوئے بچّے طبّی وجوہات کی بنا پر علاحدہ کرنے کے قابل نہ تھے۔فلسطینی جڑواں بچیوں کے باپ ایوب غانم نے خادم حرمین شریفین کی جانب سے اس انسان دوست جذبے اور عالم اسلام کے بچوں کی دیکھ بھال کے موقف کو گراں قدر قرار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…