مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کو جھوٹ کا گڑھ قرار دیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس اجلاس سے کچھ گھنٹے پہلے آیا جس میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کو واپس لینے کی قرارداد پر ووٹنگ ہو گی۔اس سے قبل امریکا کا کہنا تھا کہ اس کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران وہ ان ممالک کے نام لیں گے جو ان کے خلاف گئے۔اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی نے رکن ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے کہا ہے کہ وہ انھیں ہمارے خلاف ووٹ دینے والوں کے بارے میں رپورٹ کریں۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا کے اس فیصلے کی وجہ سے اسے دنیا بھر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔