پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی افواج چین پاکستان خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،بھارتی آرمی چیف کی بڑھکیں،بڑا اعلان کردیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پاک چین تعلقات سے بوکھلا کر اب دھمکیوں پر اتر آیا ہے ، بھارت کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ بھارتی افواج چین اور پاکستان کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اس لئے پاکستانی فوجی دستوں کیساتھ چینی فوجی دستوں کی موجودگی سے ہمیں کسی قسم کا خطرہ محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،اگر وہ کوئی کارروائی کریں گے تو بھارت اس کا مکمل جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی چیف آف آرمی سٹاف کا یہ بیان پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے سینیٹروں سے کہا تھا کہ بھارت کیساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے چاہیءں اور پاکستانی فوج بھارت کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سیاسی قیادت کے منصوبے کی حمایت کرنے کیلئے تیار ہے ۔اخبار لکھتا ہے کہ بعد ازاں پاکستان کے آرمی چیف نے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کا دفاع کیا اور کہا کہ ہر پاکستانی کی طرح وہ بھی کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کر سکتے ہیں تاہم بھارت کے آرمی چیف نے اپنے بیان میں پاکستان کے آرمی چیف کا نام لئے بغیر واویلا کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کیسرحدی کارروائیوں سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہم کسی بھی لحاظ سے پاکستانی فوج سے کم نہیں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کل صحراؤں میں ہماری تربیت جاری ہے اور میں ان خصوصی مشقوں کا معائنہ کرن کیلئے آیا ہوں ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انہوں نے مزید کہا کشمیر میں پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف 11ہزار مقدمات درج کئے گئے جبکہ ان میں سے 4ہزار مقدمات واپس لئے گئے ۔ کشمیر میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور بہت جلد ان کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ بھارت پاک چین تعلقات سے بوکھلا کر اب دھمکیوں پر اتر آیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…