واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مظاہرین پر حملوں کے مقدمے میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے دوحامیوں پر الزامات ثابت ہو گئے ،غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا کہ رواں برس مئی میں ترک صدر ایردوآن کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر کرد مظاہرین پر
صدارتی محافظوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے امریکا اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق صدر ایردوآن کے حامی سینان نارین اور ایوپ یلدرم کو مظاہرین پر حملوں اور انہیں زخمی کرنے کے الزامات میں ایک برس قید کی سزا دی گئی ہے۔