نیویارک(این این آئی)امریکا نے میانمار کی ریاست رخائن کے انچارج فوجی جنرل پر پابندیاں عائد کر دیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ میانمار جنرل کے خلاف ماورائے عدالت قتل، زیادتی، جبری گرفتاریوں اور گاوں جلانے کے مستند شواہد ملے ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے عالمی انسانی حقوق احتساب قانون کے تحت میانمار جنرل سمیت باون شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔یہ پابندیاں کرپشن اور
انسانی حقوق خلاف ورزیوں پرعائد کی گئی ہیں جبکہ سابق ازبک رہنما اسلام کریموف کی بیٹی، گیمبیا کے سابق رہنما، جنوبی سوڈان کے صدر کے مشیر پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ایک پاکستانی سرجن، مختار حامد شاہ کے خلاف بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق سرکاری پولیس کا خیال ہے کہ مختار حامد شاہ انسانی اعضاء کی چوری اور اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے۔ امریکا نے میانمار کی ریاست رخائن کے انچارج فوجی جنرل پر پابندیاں عائد کر دیں،