بیجنگ(آئی این پی /ژنہوا) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شکست امریکہ کیلئے آئینہ ہے ، امریکہ تنہائی کا شکار ملک ہے ، دنیا وزن امریکی پلڑے سے نکلنا خوش آئند ہے ،امریکہ کو اس شکست سے سبق حاصل کرنا چاہیے ۔ چینی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکہ کو اپنی اہمیت اور حیثیت کا اندازہ ہو اہے ۔ اجلا س میں امریکہ کو بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ امریکی دھمکیوں سے چند چھوٹے ممالک میں مدعوب ہو پائے۔
امریکہ کی مخالفت میں 128اور حمایت میں 9ووٹ آئے ، یہ امریکہ کیلئے آئینہ ہے ۔ امریکہ اس وقت اپنی غلط پالیسیوں کے سبب اور اپنے جارحانہ عزائم کی تکمیل کیلئے اٹھائے گئے غلط اقدامات کی وجہ سے تنہائی کا شکار ہو رہا ہے ۔ امریکی اثرورسوخ کی کمی اس بات کی غماز ہے کہ دنیا امریکی سحر سے نکلنے میں بتدریج کامیاب ہو رہی ہے ۔ دنیا کا وزن امریکی پلڑے سے نکلنا خوش آئند ہے ۔ امریکہ کو اس شکست سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور اپنی پالیسیوں کو ازسر نوز ترتیب دے ۔ یاد رہے کہ جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ترکی اور یمن کی درخواست پر بلایا گیا تھا جس کی تائید پاکستان نے کی تھی ۔ یہ اجلاس ڈونلڈٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف بلایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سلامتی کونسل میں امریکہ نے قرارداد ویٹو کردی تھی جس کے بعد جنرل اسمبلی میں امریکی اقدام کے خلاف قرارداد لائی گئی جس میں امریکہ کو تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شکست امریکہ کیلئے آئینہ ہے ، امریکہ تنہائی کا شکار ملک ہے ، دنیا وزن امریکی پلڑے سے نکلنا خوش آئند ہے ،امریکہ کو اس شکست سے سبق حاصل کرنا چاہیے ۔ چینی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکہ کو اپنی اہمیت اور حیثیت کا اندازہ ہو اہے ۔