نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے کسی فریق کی طرف سے یک طرفہ فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں۔ القدس کو دونوں ریاستوں فلسطین اور اسرائیل کا دارالحکومت بنایا جانا چاہیے۔یمن کی پیچیدہ صورت حال کے باعث ہم مشکل مرحلے سے گذر رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کو خطرناک اقدام قرار دیا، ان کا کہناتھا کہ امریکی صدر کے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست
کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ مزید پر خطر خطہ بن چکا ہے۔ایک سوال کے جواب میں گوٹیرس نے کہا کہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع کا حل پر امن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔یمن کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن کی پیچیدہ صورت حال کے باعث ہم مشکل مرحلے سے گذر رہے ہیں۔یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد یمن کے تنازع کے پرامن حل کے لیے دن رات کوششیں کررہے ہیں۔