تہران (آن لائن) ایران کے دارالحکومت تہران میں 5.2 کی شدت کا زلزلہ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔ ایرانی جیولوجیکل سروے کے مطابق دارالحکومت تہران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی تاہم زلزلے کا مرکز ایران کے شہر میشکن دشت سے 40 میل کے فاصلے پر
اور تہران کے جنوب مغرب میں تھا ۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جبکہ تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام کے مطابق زلزلے کو دارالحکومت تہران سمیت دیگر کئی شہروں میں محسوس کیا گیا تھا تاہم ریسکیو و امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں ۔