جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

سعودیہ پر حملہ امریکہ پر حملہ تصور کیا جائیگا

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب کو درپیش کسی بھی اندرونی اور بیرونی خطرے سے نمٹنے کیلیے امریکا سعودیہ عرب کے شانہ بشانہ ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔دوران گفتگو صدر ٹرمپ نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو لاحق خطرات امریکا کو درپیش خطرات کے مترادف ہیں۔ میزائل حملہ نہ صرف سعودی عرب پر کیا گیا بلکہ علاقائی سلامتی پر بھی کیا گیا ہے۔ امریکی صدرنے یقین دلایا کہ سعودی عرب کو درپیش قومی سلامتی کے کسی بھی خطرے سےنمٹنے کیلیے امریکا ریاض کے ساتھ کھڑا ہوگا۔شاہ سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ایران کے میزائل پروگرام کے حوالے سے سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کرانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کی جارحانہ پالیسی اور سعودی عرب کے دشمن عناصر کو اسلحہ فراہم کرنے پر تہران کا محاسبہ کرنے کی ضرورت سے اتفاق کرتے ہوئے حوثیوں کو میزائل فراہم کرنے کے جرم میں ایران کو قانون کے کٹہرے میں لانے پر زوردیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…