منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کے سب سے بڑے طیارے نے آزمائش کا دوسرا مرحلہ طے کرلیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(آن لائن) دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ہوائی جہاز نے اپنی آزمائش کا ایک اور مرحلہ کامیابی سے طے کرلیا ہے۔ یہ کوئی مسافر طیارہ نہیں بلکہ اسے انتہائی بلند پرواز کیلیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے اوپرراکٹ رکھ کر اسے فضا میں لانچ کیا جائے گا جہاں سے راکٹ سیٹلائٹ اور دیگر سامان کو خلا میں لے کر جاسکے گا۔اس طرح راکٹ کے ایندھن اور لاگت میں کمی آئے گی کیونکہ زمین سے راکٹ کی

پرواز میں بہت ایندھن درکار ہوتا ہے اور اس پر اخراجات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ لیکن اسٹریٹولانچ سسٹمز کا تیارکردہ یہ ہوائی جہاز اپنی پیٹھ پر راکٹ سوار کرکے اسے بالائی فضا (اسٹریٹو اسفیئر) کے قریب لے جائے گا جہاں سے راکٹ داغنا آسان ہوگا۔اس طیارے کے دو فیوزلاج یعنی مرکزی ڈھانچے ہیں۔ اس طیارے کا تمام تر پروپلشن سسٹم ناسا نے ٹیسٹ کیا ہے۔ اب پہلی مرتبہ اسٹریٹولانچ کو کیلیفورنیا کے

موحاوی ریگستان میں ہلکی رفتار سے چلایا گیا ہے جسے ٹیکسی کا عمل کہتے ہیں۔ اپنے بازوؤں کے گھیر کے لحاظ سے یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ہے جس میں پریٹ اینڈ وٹنی کمپنی کے 6 عدد ٹربوفین انجن نصب ہیں۔ آزمائشی طور پر ان 6 انجنوں کو بھی کھولا گیا ہے۔ٹیکسی کے عمل میں طیارے کے دوڑنے، مڑنے اور بریک

لگانے کا سارا عمل ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین نے طیارے کے تمام تر نظام کا بھی جائزہ لیا ہے اور آزمائشی طور پر پورا طیارہ اچھی طرح کام کررہا تھا۔ اس سے قبل ستمبر میں بھی اسٹریٹولانچ کے چھ انجن چلائے گئے تھے۔اگلے مرحلے اس کا کمیونی کیشن سسٹم ٹیسٹ کیا جائے گا جس میں مرکزی کنٹرول روم سے جہاز کے تمام رابطے چیک کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…