نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے کرسمس منانے پر اسکولوں کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے دیں ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ریاست مہاراشٹر کے بعد یوپی میں بھی کرسمس پر عیسائی مشنری اسکولوں کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔انتہا پسندوں کی جانب سے علی گڑھ کے
اسکولوں میں بانٹے گئے دھمکی آمیز سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگرکسی نے بھی کرسمس منایا تو اس کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جائے گا۔سرکلر میں مزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ کرسمس منانے والے اسکولز نتائج کے خود ذمہ دار ہوںگے،جبکہ کرسمس پر تحفے تحائف بھی نہ دیئے جائیںتاہم پولیس نے اسکولوں کو تحفظ کی یقین دہانی کرادی ہے۔