پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

سرخ رنگ کا مختصر یونیفارم ،اہم اسلامی ملک میں ایئرہوسٹس کے لباس پر تنازع کھڑ اہوگیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(آئی این پی)ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کی ایئر ہوسٹس کے سرخ یونیفارم پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا، اورمقامی قانون سازوں نے یونیفارم کو مسافروں کے جذبات کو جگانے کا سبب قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سینیٹرز عبداللہ مت یاسیم اور میگت ذوالقرنین عمرالدین نے دعوی کیا ہے کہ ایئر ایشیا کی خاتون فضائی میزبانوں کا لباس مسافروں کے جذبات کو جگاتا ہے،

جب کہ لباس کی چمک سے مسافروں کی آنکھیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔خیال رہے کہ ایئر ایشیا کا شمار ملائیشیا سمیت خطے کی سستی ترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا ہے، اس کی ایئر ہوسٹس سرخ رنگ کا مختصر یونیفارم پہنتی ہیں۔ملائیشین قانون سازوں نے جہاں ایئر ایشیا کی فضائی میزبانوں کے لباس کو غیر مناسب قرار دیا، وہیں انہوں نے ملنڈو ایئر کی فضائی میزبانوں کے یونیفارم کو قدرے بہتر قرار دیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹرز نے دلیل دی کہ ملنڈو ایئر کی فضائی میزبانوں کے لباس میں ان کے جسم کے انتہائی حساس عضوے پوشیدہ ہوتے ہیں۔نیو اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق سینیٹرز کے خطاب کے دوران دوسرے سینیٹرز مسکراتے رہے۔سینیٹر عبداللہ مت یاسیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایئر ایشیا کی فضائی میزبانوں کا سرخ یونیفارم جہاں مسافروں کے جذبات کو ابھارتا ہے، وہیں اس کی چمک آنکھوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایئر ایشیا کی فضائی میزبانوں کا لباس خصوصی طور پر نوجوانوں کے لیے ٹھیک نہیں، کمپنی کو ان کے یونیفارم کی ڈیزائن تبدیل کرنی چاہیے۔عبداللہ مت یاسیم نے انکشاف کیا کہ جب وہ ایئر ایشیا میں فضائی سفر کرتے ہیں تو ان کی اہلیہ ان سے متعلق پریشان اور خوفزدہ رہتی ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ ملنڈو ایئر کی فضائی میزبانوں کا لباس بھی کوئی خاص اچھا نہیں، تاہم وہ ایئر ایشیا کی ایئرہوسٹس کے لباس سے بہتر ہے، کیوں کہ اس سے جسم کے اہم عضوے پوشیدہ رہتے ہیں۔عبداللہ مت یاسیم کے دلائل سے سینیٹر میگت ذوالقرنین عمرالدین نے بھی اتفاق کیا، جو ملائیشین نیشنل سیالٹ فیڈریشن (پی ای ایس اے کے اے)کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔عبداللہ مت یاسیم کی جانب سے فضائی میزبانوں کے لباس کو سینیٹ میں اٹھانے سے متعلق ڈپٹی صدر سیری عبدالحلیم اور سینیٹر عبدالصمد نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ مت یاسیم نے دلچسپ موضوع کو چھیڑا۔خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ملائیشین کے سینیٹ میں فضائی میزبانوں کے لباس پر بحث کیا گیا ہو، گزشتہ ہفتے بھی اسی معاملے پرایوان میں بحث کی گئی تھی۔گزشتہ ہفتے سینیٹر ہنافی ممات نے فضائی میزبانوں کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملائیشیا ایک اسلامی ملک ہے، اس لیے ایئر ہوسٹس کا یونیفارم اسی کے مطابق تیار کیا جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…