منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

دنیا کی بہترین ایئرلائن کون سی ہے؟ اعلان کردیاگیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی ) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے “دنیا کی بہترین اکانومی کلاس” کے ساتھ “دنیا کی بہترین ہاسپٹیلٹی سروس”کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ، عمان ایئرکو ان دونوں اعزازسے گزشتہ ہفتے ویتنام میں منعقدہ “دی ورلڈ ٹریول ایوارڈ”کی تقریب میں نوازہ گیا۔

عمان ایئر کی جانب سے یہ دونوں ایوارڈ تقریب میں موجود عمان ایئر کے قائم مقام ریجنل وائس پریزیڈنٹ برائے مشرق بعید حما د الہرتھی نے وصول کیے ، سال2017عمان ایئر کے لیے خوش بختی کا سال واقع ہوا ہے، اس سال کے دوران میں عمان ایئر کو ورلڈ ٹریول ایوارڈ سمیت دنیا کی نامور اور معروف آرگنائزیشنز نے مختلف تعریفی اسناد اور اعزازات سے نوازہ ہے، اور عمان ایئر کو دنیا کی بہترین ایئرلائن کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ رواں سال کے دوران ہی عمان ایئرکو ورلڈ ٹریول ایوارڈز 2017برائے مشرق وسطیٰ میں مشرق وسطیٰ کی نمایاں بزنس کلاس، اور مڈل ایسٹ کی بہترین اکانومی کلاس ایئرلائن کے ناموں سے نوازہ گیا ہے۔اس موقع پر عمان ایئر کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد العزیز الرئیسی کا کہنا تھا کہ عمان ایئر کے لیے سال کے اختتام پر اس سے بہترین تحفہ نہیں ہوسکتا کہ ورلڈ ٹریول ایوارڈز میں چار مختلف اعزازات سمیت دیگر ایوارڈز سے نوازہ جائے، کمپنی کو یہ ایوارڈز ٹریول انڈسٹری میں اعلیٰ معیار کی خدمات اور پراڈکٹس پیش کرنے پر دیئے گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ صارفین عمان ایئر کو بہترین خدمات کے ساتھ اعلیٰ و معیاری پراڈکٹس فراہم کرنے والی ایئرلائن کے طور پر یاد رکھتے ہیں، جو کہ ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…