جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ایران القدس کی آڑ میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم آگے بڑھا رہا ہے،امارات

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کے دفاع، شام میں اپنی موجودگی کو قانونی شکل دینے اور یمن میں حوثی باغیوں کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پالیوں کو چھپانے کی کوششیں کررہا ہے۔ ایران کو القدس کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں۔ بیت المقدس شریف کے مسئلے پر ایران کا موقف خطے میں ایرانی توسیع پسندی

اور مہم جوئی کا حصہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں انور قرقاش نے کہا کہ ایران کے موجودہ سیاسی بیانیے کے تین محور ہیں۔اول یہ کہ جب سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایرانی میزائل پروگرام غیر دفاعی ہے تہران اپنے میزائل پروگرام کا دفاع چاہتا ہے۔ دوم شام میں ایرانی موجودگی مزید توسیع دینا اور اسے سند جواز مہیا کرنا ہے اور تیسرا محور یمن کے حوثی باغیوں کی پشت پناہی

کرنا اور پیپلز کانگریس کو توڑنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران عرب خطے میں تشدد کو ہوا دینے اور اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔انور قرقاش کا کہنا تھاکہ ایران نے بیت المقدس کے معاملے کو اپنے توسیع پسندانہ عزائم اور عرب ممالک میں مہم جوئی سے جوڑ رکھا ہے مگر عرب ممالک میں ایرانی تخریب کاری اور تشدد کی سیاست کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…