اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں پر ’’بم‘‘ گرادیا، غیر ملکی ملازمین ہر مہینے کتنے سو ریا ل سعودی حکومت کو ادا کرینگے،نیا قانون 2018کے آغاز میں ہی لاگو ہوجائیگا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں 2018 سے نجی اداروں کے غیر ملکی ملازمین سے ماہانہ 400ریال کی وصولی شروع ہوجائیگی۔سعودی وزارت خزانہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ نجی اداروں کے غیر ملکی ملازمین  سے وصول کی جانیوالی مذکورہ رقم سعودی عملے کی تقرری پر آنیوالے اخراجات میں صرف کی جائیگی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وصولی 2018 کے قومی بجٹ کے تحت ہوگی۔سعودی وزارت

خزانہ کے مطابق ایسی نجی کمپنی جس میں غیر ملکی ملازموں کی تعداد سعودی ملازمین کی تعداد سے زیادہ ہوگی اس سے فی غیر ملکی ملازم ماہانہ 400ریال وصول کئے جائیں گے جبکہ سعودی ملازمین سے غیر ملکی ملازمین کی تعداد کم ہونے کی صورت میں فی غیر ملکی کارکن ماہانہ 300ریال لئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق 2018 کے بعد یعنی 2019ء کے دوران ایسی کمپنی سے جس میں سعودی ملازمین کی تعداد غیر ملکیوں سے کم ہوگی فی غیر ملکی کارکن 600ریال اور ایسی کمپنی سے جس میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد سعودی ملازموں سے کم ہوگی فی غیر ملکی کارکن500ریال ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔2020ء میں ایسی کمپنیوں سے جن میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد سعودی ملازمین  سے زیادہ ہوگی فی غیر ملکی کارکن800ریال ماہانہ لئے جائیں گے اور اگر کمپنی میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد سعودی کارکنان سے کم ہوگی تو ایسی حالت میں فی غیر ملکی کارکن 700ریال وصول کئے جائیں گے،واضح رہے کہ پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں ۔لاکھوں افراد نجی کمپنیوں میں ملازمت کرتے ہیں ۔یہ خبر جونہی  مقامی میڈیا پر آئی ان پر بجلی گر گئی کیونکہ ماہانہ700 روپے ریال فی ملازم وصولی بہت زیادہ ہے ۔فیصلہ سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔اکثریت نے پاکستان واپسی پر سوچ و بچار شروع کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…