اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

تارکین وطن کی ترسلات زر پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا اطلاق ،سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے بنکاری حکام نے واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے یکم جنوری سے لگائے جانے والے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا اطلاق تارکین وطن کے ترسیلات زر پر نہیں ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا کہ سعودی کمپنیوں اور بزنس کے لئے ٹیکس اکاؤنٹ نمبرز حاصل کرنے کے لئے صرف تین دن باقی رہ گئے ۔ریاض میں تحویل الرجحی کے سربراہ عبداللہ علی ناصر الفریجی نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی عرب

سے باہر بھیجی جانے والی رقوم پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔” انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ “ان کی کمپنی ‘تحویل’ کے ذریعے سے بھارت بھیجی جانے والی رقوم پر 5 فیصد سروس چارجز لئے جاتے ہیں۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا اطلاق ان سروس چارجز پر کیا جائے گا نہ کر اصل رقم پر۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے زکوٰۃ اور انکم ٹیکس نے دس لاکھ سعودی ریال سے زیادہ کمانے والی سعودی کمپنیوں کو 20 دسمبر کی ڈیڈ لائن سے قبل ٹیکس کے لئے رجسٹریشن کروانے کا کہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…