منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی جنگی طیاروں کی جاپانی سمندر پر پروازیں‘ جنوبی کورین طیارے حرکت میں آگئے

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چینی ایئر فورس نے جاپانی سمندرپر اپنی طویل فاصلے کی مشقیں جاری رکھیں جس سے جنوبی کورین جیٹ طیاروں نے بھی پھرتی دیکھنے میں آئی ، چینی مشقوں کے باعث جو اس نے چینی تائیوان کے گرد کیں ، ایک بار پھر علاقے میں کشیدگی کے آثار

دکھائی دینے لگے ہیں، چین نے تائیوان کے اوپر حالیہ مہینوں میں کئی بار پروازیں کر کے اپنے حریفوں کو چیلنج کیا ہے۔رائٹر کے مطابق چینی ایئرفورس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگی اور بمبارطیارے توشیما خلیج کے اوپر سے گزرتے رہے جو جنوبی کوریا اور جاپان کو جداکرتی ہے ، جاپانی سمندر چین کی ملکیت نہیں ہے اس لئے یہ مشقیں قانونی اور ذمہ دارانہ تھیں ، چینی جنگی طیارو ں میں ایچ 6بمبار ، 2جے ۔11جنگی جیٹ طیارے اور ٹی یو ۔154طیارہ شامل تھا ۔ چینی ایئر فورس کے ترجمان شین جنکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ان مشقو ں کی پہلے سے منصوبہ بند ی کی گئی تھی اور یہ معمول کے مطابق تھی ، سیئول میں جنوبی کوریا کے مشترکہ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے کہ پانچ چینی فوجی طیارے کوریا کے فضائی علاقے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھے گئے تھے جس پر جنوبی کوریا کے طیارے حرکت میں آ گئے ، چینی طیاروں نے جاپان کے دفاعی زون میں بھی پرواز کی ۔چینی ایئر فورس کے ترجمان نے بھی جنوبی کورین طیاروں کے حرکت میں آنے کا اشارہ کیا ہے تاہم چینی طیاروں نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے۔جاپانی حکومت کی طرف سے ابھی تک کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا ، تائیوان کے فوجی حلقوں کا کہنا ہے کہ چین نے اسی وقت اپنی الگ مشقیں کی تھیں جو کہ تائیوان اور فلپائن کے درمیان باشی چینل سے پرواز کرتے ہوئے گزرے

اور اس کے بعد وہ اپنے تائیوان کے شمال اور جاپان کے جنوبی جزیرے کے قریب اتر گئے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…