قاہرہ(این این آئی)مصر کی سپریم کونسل برائے میڈیا ریگولیشن نے قدیم دانش گاہ جامعہ الازہر کے مجاز علماء اور اسکالروں کی ایک فہرست ایک نیوز کانفرنس میں جاری کردی ،اب صرف ان علماء ہی کو مصری ٹی وی چینلوں پر فتاویٰ جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔ کونسل نے بتایاکہ اس اقدام کا مقصد غیر تعلیم یافتہ مبلغین کے بے بنیاد فتاویٰ
کی روک تھام ہے۔یہ مبلغین ٹی وی چینلوں کے پروگراموں میں نمودار ہو کر مضحکہ خیز فتاویٰ جاری کرتے رہتے ہیں۔اس کا اندازہ ستمبر میں ڈاکٹر صابری عبدالرؤف کے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران میں جاری کردہ فتویٰ کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے یہ فتویٰ دیا تھا کہ خاوند اپنی مردہ بیوی سے ہم بستری کر سکتا ہے۔