دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں طویل عرصے بعد طوفانی بارش،معروف شاہراہیں تالاب بن گئیں، ٹریفک کا نظام شدید متاثر ،نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں بھی پھنس کر رہ گئی ہیں،جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں
سے باہر نکلنے سےمنع کردیا گیا ہے ۔ دبئی پولیس کے مطابق ،24گھنٹے میں 581ٹریفک حادثات ہوئے۔جن میں متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں داخل کر ادیا گیا ہے۔حکام نے آئندہ24گھنٹے تک تیز ہوا ﺅں کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔واضح رہے کہ دبئی میں معمول سے بہت کم بارشیں ہوتی ہیں ۔