کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے ،عبداللہ عبداللہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے ،پاکستان کے ساتھ اعتماد کا ماحول پیدا کرنے کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جنگ اور اس ملک میں دہشتگردی کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے ۔اتوار کو افغان خبررساں ادارے ’’پچواک نیوز‘‘ کے مطابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے پاکستان پر دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے پر زور دیا ہے ۔انکا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اعتماد کا
ماحول پیدا کرنے کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جنگ اور اس ملک میں دہشتگردی کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے۔دوسری جانب سابق افغان صدر حامد کرزئی نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے ۔نریندر مودی نے اپنے آن لائن بیان میں سابق افغان صدر سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اپنے دوست کرزئی سے مل کر بہت خوشی ہوئی ۔ملاقات کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔