منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ سے جدید ترین جنگی جہاز خریدنے کے بعد قطرنئی پریشانی کا شکارہوگیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ریاست قطر اپنی دفاعی طاقت کا حجم بڑھانے بالخصوص فضائی شعبے کے لیے دوسرے ملکوں سے نئے معاہدوں ایک طرف اربوں ڈالر کی رقوم خرچ کررہا ہے مگر دوسری طرف دوحہ کو جنگی طیاروں کو اڑانے کے لیے پیشہ ور ماہرین اور

افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق قطر اپنے فضائی جنگی بیڑے کو مسلح جدید اور غیر روایتی ہتھیاروں سے لیس کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب قطراور اس کے پڑوسی ملکوں کے درمیان کئی ماہ سے کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ قطر ان بھاری بھرکم ہتھیاروں کو چلانے اور استعمال کرنے کے لیے کیا کرے گا؟ قطر کے پاس افراد کار کی شدید قلت ہے۔قطر نے حال ہی میں برطانیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا جس کے تحت برطانیہ دوحہ کو ٹائفون طرز کے 24 جنگی طیارے فراہم کرے گا۔رپورٹ کے مطابق قطری فضائی بیڑے میں 96 نئے جنگی طیارے شامل ہوں گے۔ ان میں میراج 2000 کے 12 طیارے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2012ء سے 2016ء کے دوران قطر کی فوجی درآمدات کے حجم میں 245 فی صد اضافہ ہوا ہے۔قطراپنے فضائی جنگی بیڑے کو جدید ترین طیاروں سے لیس کرنے کی کوششیں کررہا ہے مگر دوسری طرف اسیٹائفون، بوئنگ اور رافال جیسے طیاروں کو استعمال کرنے والے ماہرین کی شدید قلت ہے۔ مقامی سطح پر پیشہ ور ماہرین کی عدم موجودگی کے باعث قطرغیرملکیوں کو بھرتی کرنے پر مجبور ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…