منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلسطینی ارب پتی تاجر سعودی عرب میں گرفتار،گرفتارسعودی شہزادوں سے کیا تعلق تھا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک فلسطینی ارب پتی تاجر اور اردن کے سب سے بڑے قرض دہندہ عرب بینک کے سربراہ کو سعودی عرب میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں رکھا گیا تاہم پانچ دن بعد رہا کر دیا گیا۔ وہ کاروباری دورے پر ریاض پہنچے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

لمصری نامی ارب پتی فلسطینی کے دوستوں اور خاندانی ذرائع نے کہاکہ المصری کو سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر حراست میں لیا گیا جہاں انہیں اپنی کاروباری کمپنیوں کے اجلاسوں کی سربراہی کرنا تھی۔ المصری نے اپنے دوستوں اور کاروباری افراد کو ایک ڈنر پر مدعو کر رکھا تھا جسے انہیں ملتوی کرنا پڑا ۔ معتبر ذرائع کا کہنا تھا کہ المصری کو گزشتہ ماہ سعودی شہزادوں، وزراء اور کاروباری افراد کے بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں کے تناظر میں سعودی عرب جانے سے خبردار کیا گیا تھا۔المصری کو حراست میں لیے جانے کے معاملے سے واقف ایک اور ذریعے کے بقول وہ اپنے کاروبار سے متعلق سوالات کے جواب دے رہے ہیں تاہم اس ذریعے نے المصری کو حراست میں لیے جانے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے معروف فلسطینی کاروباری شخصیت صبیح المَصری کو رہا کر دیا ہے۔ امکان ہے کہ وہ جلد ہی سعودی عرب سے رخصت ہو جائیں گے۔ المَصری کی رہائی کی تصدیق اْن کے اہل خانہ نے بھی کردی ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…