جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دیکھو اس فلسطینی بچے کی آنکھوں پر پٹی بندھی،ناک سے خون بہہ رہاہے اگر پھر بھی،طیب اردوان نے ایسا اعلان کردیا کہ پوری دنیا ہل کر رہ گئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ القدس کے معاملے میں ضروری کاروائی نہیں کرتی تو ہم خود متعلقہ حکام پر دباو ڈالیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر اردگان نے یالووا میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس کے معاملے میں جو ضروری ہے وہ آپ کو کرنا ہو گا

لیکن اگر آپ نہیں کرتے تو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ضروری کاروائی کے لئے ہم خود متعلقہ حکام پر دباو ڈالیں گے۔انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی زیر حراست 14 سالہ فلسطینی بچے فیوضی الجندی کی تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ اس بچے کی آنکھیں بندھی ہوئی ہیں اور منہ اور ناک سے خون بہہ رہا ہے اور اسے 20 دہشت گرد اسرائیلی فوجی گھسیٹتے ہوئے لے کر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا یہی نہیں بلکہ ڈاون سینڈروم بچوں پر بھی ظلم

وتشدد کیا جا رہا ہے۔صدر اردگان نے کہا کہ ہم آخر تک حق کے لئے آواز بلند کرتے رہے گے اور ظلم کی نشاندہی کرتے رہیں گے، ہم وہ دن نہیں بھولے جب دنیا بھر سے برے مناظر کو ترکی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نشر کیا جاتا رہا ہے۔صدر اردگان نے کہا کہ ہم اگر کہتے ہیں کہ دنیا پانچ سے بڑی ہے تو یہ صرف ترکی کے لئے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فورم پر موجود 196 ممالک کی بہتری کے لئے کہہ رہے ہیں۔ ہماری یہ آواز ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ مضبوط ہو گی اور ہم آخر تک اس معاملے پر آواز اٹھانا جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…