تہران(این این آئی)ایران کے پاس مختلف نوعیت کے میزائل موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو 3000 ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔وہ براعظم یورپ اور ایشیا کے ستر فی صد دور دراز علاقوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔اس سے اس امر کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ ایرانی میزائل سے صرف مشرق وسطیٰ کے خطے میں واقع ممالک ہی کو خطرہ لاحق نہیں ہے بلکہ دور دراز دوسرے
براعظموں میں واقع ممالک بھی ان کی زد میں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہاکہ امریکا کے پاس ایران کی جانب سے یمنی حوثیوں کو میزائلوں اور ہتھیاروں سے مدد مہیا کرنے کے شواہد موجود ہیں۔ حوثیوں سے ضبط کیے گئے ہتھیاروں کی امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک فوجی اڈے پر نمائش کی گئی ہے اور یہ ہتھیار ایران کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزیوں کے مظہر ہیں۔