اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے مطابق 1967والی حدود کے اندر فلسطینی ریاست قائم ہو گی جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو گا اس کے علاوہ کوئی اور بات قابل قبول نہیں، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا فرانسیسی نیوز چینل کو انٹرویو۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے فرانسیسی نیوز چینل کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی تردید کرتے ہوئے
مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی مذمت پہلے کر چکا ہے ۔ ہم اقوام متحدہ کی قرارداد اور عرب امن فارمولے کے مطابق مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل چاہتے ہیں جو خطے میں امن کیلئے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1967کی حدود کے اندر فلسطینی ریاست کا قیام اور مشرقی القدس اس کا دارالحکومت یہی اس مسئلے کا حل ہے اور اس سے مختلف کوئی اور بات ہمارے لئے قابل قبول نہیں۔