ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

ترکی سب پر بازی لے گیا،بیت المقدس میں قائم قونصل خانے کو ایسادرجہ دیدیاکہ دنیا حیران رہ گئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(سی پی پی )ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں ان کے ملک کا عمومی قونصل خانہ فلسطین میں انقرہ کے سفارت خانے کا درجہ اختیار کرگیا ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیراعظم نے کہا کہ بیت المقدس میں قائم ترک قونصل خانے کو فلسطین میں ترکی کے باضابطہ سفارت خانے کی

ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیت المقدس میں ان کا قونصل جنرل کو فلسطینی مملکت میں ترکی کے سفیر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فلسطین میں ترکی کا اور کوئی سفارتی مشن نہیں۔ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل تسلیم کرے یا نہ کرے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ القدس ایک حقیقت ہے اور اسرائیلی ریاست کے اقدامات یا امریکیوں کے فیصلوں سے یہ حقیقت بدل نہیں سکتی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بارے میں ترک وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ نے القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دے کر غیرذمہ دارانہ اور غیرقانونی قدم اٹھایا ہے۔ پورا خطہ اور عالمی برادری ٹرمپ کے اقدام سے اتفاق نہیں کرتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…