پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

ڈھاکہ بھی پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا،سقوط ڈھاکہ کے روز پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالنے والوں کے ساتھ کر کیاہو گیا، جان کر آپ کی بھی آنکھیں بھیگ جائینگی

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش بھارت نوازی میں ہر حد پار کر گیا، سقوط ڈھاکہ کے دن پاکستان کی محبت میں ریلی نکالنے والے طلبا کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی آزادی والے دن سقوط ڈھاکہ کی یاد اور پاکستان کی محبت میں ریلی نکالنے والے 20طلبہ کو بنگلہ دیشی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ سقوط ڈھاکہ کی یاد اور پاکستان کی محبت میں ریلی

نکالنے والے طلبا کا تعلق اسلامی چھاترو شبیری نامی جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سٹوڈنٹ ونگ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان طلبا کو اس لئے گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ یہ بنگلہ دیش مخالف یعنی پاکستانی حمایت میں ریلی نکالنے کے لیے جمع ہوئے۔چٹاگانگ کی کوٹوال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد جاسم الدین کے مطابق طلبہ نے شہید مینار پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ کرنے کا پروگرام بھی بنا رکھا تھا۔تاہم دوسری جانب طلبہ تنظیم کے چٹاگانگ کے یونٹ رہنما نورالامین نے پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کارکنان تو آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے جمع ہوئے تھے۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نی2010 میں متنازع جنگی ٹربیونل تشکیل دیا تھا جس نے جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کو پھانسی اور سزائیں سنائیں۔علاوہ ازیں بنگلہ دیش کی اعلیٰ عدالت نے 2013 میں جماعت اسلامی کے منشور کو ملک کے سیکولر آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ حسینہ واجد حکومت کے ہی دور میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو بنگلہ دیش میں متنازع فیصلوں پر سزائے موت اور پھانسیاں دی جا چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…