بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان جنگ جاری رہے گی،ٹرمپ کاکانگریس کو خط،بڑے فیصلوں سے آگاہ کردیاگیا،چونکا دینے والی تفصیلات منظر عام پر

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ افغان حکومت کو درپیش خطرات کے خاتمے تک امریکی فوج افغانستان میں دہشت گردوں سے جنگ جاری رکھے گی۔امریکی صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ امریکیملٹری مشن میں افغان فورسز کی عسکری تربیت کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر ہے جبکہ اوباما انتظامیہ کے چھوڑے گئے دیگر امور بھی زیر غور ہیں۔خط کے متن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے

افغانستان میں امریکی مشن کی حکمت عملی واضح ہوتی ہے جس میں افغان فورسز کو دہشت گردوں سے براہِ راست لڑنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان میں القاعدہ اور داعش کے خلاف افغان فورسز کی جنگی تربیت ضروری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور اسکے اتحادیوں سمیت افغان حکومت، افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف القاعدہ کو مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرنے باقی ہیں۔امریکی صدر نے کانگریس کو آگاہ کیا کہ امریکی فورسز دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو دوبارہ سامنے آنے سے روکنے کے لیے افغانستان میں موجود ہیں جو دہشت گردوں کو امریکی فورسز سے مقابلہ کرنے کے لیے فعال بناتی ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ رواں برس 21 اگست کو افغانستان سے متعلق نئی حکمت عملی میں طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرکے میدان جنگ میں شکست دینا بھی شامل ہے۔ٹرمپ نے قانون سازوں کو اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ امریکا، افغانستان میں طالبان اور دیگر محاذ پر دہشت گروں کے خاتمے تک فعال رہے گا۔ٹرمپ کے ترجمان نے افغان جنگ کے تناظر میں مذکورہ پالیسی کو بڑی تبدیلی قراردیا تھا۔واضح رہے کہ اوباما انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی فورسز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ کافی حد تک اپنے کیمپ تک محدود رہیں اور افغان فورسز کو عسکری تربیت دیں گے۔امریکی صدر کی افغانستان سے معتلق نئی پالیسی کے تحت ناصرف ہزاروں فوجیوں پر مشتمل نئی کمان افغانستان بھیجی جائے گی بلکہ طالبان کے خلاف جنگ کا دائرہ بھی وسیع کیا جائے۔واضح رہے نومبر 2017 میں امریکا نے طالبان کے زیرِ انتظام علاقوں میں فضائی حملے کرکے 25 مقامات پر ہیروئن کی کاشت تباہ کردی تھیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…