پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

القدس کا مطلب استنبول ، اسلام آباد ، جکارتہ ، مدینہ ، قاہرہ ، دمشق، بغداد ہے،القدس گیا تو سمجھیں کہ خانہ کعبہ بھی۔۔ طیب اردوان نے عالم اسلام کا ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی) ترک اصدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر القدس مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر مدینہ منورہ کا بھی تحفظ نہیں کیا جا سکتا،اللہ تعالی کے احکامات اور ہمارے آبا اجداد کی امانت کا تحفظ کرنے کے لیے جو کچھ بھی لازم ہوا ہم اسے ضرور کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر کا کہنا ہے کہ شام میں تمام تر مسلمانوں کے مستقبل سے قریبی طور پر تعلق رکھنے والے سیناریو کو بگاڑا گیا ہے اب بیت المقدس کے ذریعے تمام تر مشرق وسطی اور مسلم امہ کو ہدف بنانے والی ایک نئی چال چلی جا رہی ہے۔اس معاملے میں ہم نے ابتدائی اقدامات گزشتہ بدھ کے روز اٹھائے تھے انشااللہ ان کا دوام بھی آئیگا۔ ہم اس چیز کو بخوبی جانتے ہیں کہ اگر القدس ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر مدینہ منورہ کا تحفظ بھی خطرے میں پڑ جائیگا۔ مکہ منورہ اور خانہ کعبہ بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ یہ فراموش مت کریں القدس کا مطلب استنبول ، اسلام آباد ، جکارتہ ، مدینہ ، قاہرہ ، دمشق، بغداد ہے۔ خانہ کعبہ تمام تر مسلم امہ کی عزت و ناموس، وقا ر و وجود کا مفہوم رکھتا ہے۔ ہم ان میں سے کسی سے بھی کنارہ کشی اختیار نہیں کر سکتے، اللہ تعالی کے احکامات اور ہمارے آبا اجداد کی امانت کا تحفظ کرنے کے لیے جو کچھ بھی لازم ہوا ہم اسے ضرور کریں گے۔عالمی نظام میں خرابیاں موجود ہونے اور ان خرابیوں سے شام و فلسطین و آراکان کے معصوم عوام کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا ذکر کرنے والے اردگان نے کہا کہ ہم اس بد نظمی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…