جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا کے ساحلی علاقے جاوا میں6 اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے کے بعد 100 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ مختلف حادثات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔زلزلے کے بعد جاری سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،
زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 2 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔انڈونیشین حکام نے زلزلے کے بعد جاوا کے ساحلی علاقوں کے لیے سمندری طوفان سے متعلق وارننگ جاری کی ہے جس کے بعد لوگ ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع ہوگئے۔ دارالحکومت جکارتہ اور کئی دوسرے شہروں اور
دیہاتوں میں تقریباََ 20 سیکنڈز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔دوسری جانب امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز جنوب مغربی شہر تاسک ملایا اور گہرائی 92 کلومیٹر تھی۔