واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈز ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس شمالی کوریا پر اپنا دباؤ نہیں بڑھا رہا۔ عالمی برادری کو شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار سازی کے سلسلے کو روکنے کے لیے روسی مدد کی اشد ضرورت ہے ،شمالی کوریا کے موضوع پر انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ جمعرات کو ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے گفتگو کرتےہوئے ٹرمپ نے واضح کیا
کہ شمالی کوریا کے مسئلے کے حل کے سلسلے میں چین کی مدد جاری ہے لیکن روس تعاون سے گریز کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار سازی کے سلسلے کو روکنے کے لیے روسی مدد کی اشد ضرورت ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریا کے موضوع پر انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ جمعرات کو ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی ہے۔