منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک کے ساتھ کام کرنا گناہ کبیرہ تھا،کیئے پر شرمند ہوں،طویل عرصے کیلئے بند کردیاجائے،سابق ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائیٹ فیس بک کے ایک سابق ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر نے سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے کو تباہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے فیس بک کے ساتھ سرگرم رہنے پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے،دوسری جانب فیس بک کے مالک اور چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے

کمپنی کے سابق سینئر عہدیدار کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ چامتھ پالیھا پیٹیا چھ سال سے کمپنی سے دور ہیں۔ ان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ فیس بک نے معاشروں کو تباہ نہیں بلکہ آپس میں جوڑا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اسٹانفرڈ یونیو رسٹی میں لیکچر کے دوران فیس بک کے سابق سینیر عہدیدار چامتھ پالیھا پیٹیا نے کہا کہ میں نے خود بھی نیلی ویب سائیٹ(فیس بک) استعمال کرنا چھوڑ دی اور اپنے بچوں کو بھی اسے منع کردیا ہے۔انہوں نے الزام عاید کیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے سوشل فیبرک کو تباہ کرنے کے آلات ایجاد کیے ہیں۔ ان کا اشارہ فیس بک اور اس قبیل کی دوسری ویب سائیٹس کی طرف تھا۔ انہوں نے پالیھا پیٹیا نے بتایاکہ وہ فیس بک میں صارفین میں اضافے کے نگران تھے اور 2007ء سے 2011ء تک فیس بک کے ساتھ کام کیا۔ آج میں فیس بک کے ساتھ کام کرنیکو گناہ کبیرہ سمجھتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف فیس بک بلکہ تمام سوشل ویب سائیٹس کو لمے عرصے لے لیے بند کردیا جائے۔دوسری جانب فیس بک کے مالک اور چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کمپنی کے سابق سینیر عہدیدار کے بیانات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ چامتھ پالیھا پیٹیا چھ سال سے کمپنی سے دور ہیں۔ ان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ فیس بک نے معاشروں کو تباہ نہیں بلکہ آپس میں جوڑا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…