منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

تین سال قبل لاپتہ ہونیوالا ملائیشیا کا جہاز MH 370 تباہ نہیں ہوا بلکہ وہ اب اس وقت کہاں ہے؟ تازہ ترین تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات

datetime 14  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تین سال قبل لاپتہ ہو جانے والی ملائشین ائیر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کے بارے میں دی مرر کی ایک رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ملائیشین ائیر لائنز کی اس پرواز کی بہت تلاش کی گئی مگر اس کا سراغ کہیں نہ ملا لیکن مرر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پرواز جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کہیں گر کر تباہ ہو گئی تھی اب ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تباہ نہیں ہوئی تھی بلکہ اسے ہائی جیک کر لیا گیا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پرواز میں کوئی خفیہ سامان تھا جو چین پہنچایا

جا رہا تھا اور ہائی جیکرز نہیں چاہتے تھے کہ یہ سامان چین پہنچے چنانچہ ہائی جیکرز نے اس کا رخ موڑ دیا۔ ماہرین کی ٹیم کے رکن نارمن ڈیوس نے کہا کہ ممکنہ طور پر یہ جہاز گرکر تباہ نہیں ہوا بلکہ ہائی جیکروں نے اسے انٹارکٹکا کی برف پر اترنے پر مجبور کر دیا اور اس کے اوپر برف کی بھاری تہہ چڑھا کر اسے چھپا دیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس برف پر جہاز آسانی کے ساتھ گلائیڈنگ کرتا ہوا اتر سکتا ہے اور یہاں کی برف جہاز چھپانے کے لیے بہترین جگہ ہے۔ یاد رہے کہ یہ پرواز 239 مسافروں کو لے کر کوالالمپور سے بیجنگ جا رہی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…