اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کا امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا، تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ کا کہنا ہے کہ چین فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی بحالی کی حمایت کرتا ہے اور اس کی حمایت بھی جاری رکھے گا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق ضرور ملنے چاہئیں۔ چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین بیت المقدس کے معاملہ پر انتہائی گہری نظر رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ چین امن پسند ملک ہے اور امن کی
خواہش رکھتا ہے اس لیے چین مشرق وسطیٰ میں امن کی صورت حال بارے انتہائی فکر مند ہے، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا نہایت ہی گھمبیر معاملہ ہے، انہوں نے کہ دونوں فریقین کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اس پر نظر ثانی کرنا چاہیے، اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرات پیدا ہوں۔ چین کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین تمام فریقین کو اس معاملہ پر مذاکرات کی پیشکش کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ چین کی خواہش ہے کہ یہ معاملہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جائے۔