منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،اسرائیلی نے سعودی عرب سے مدد طلب کرلی،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اسرائیل کے دورے کی دعوت

datetime 14  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)فلسطینی بہت کمزور ہیں اور انھیں سہارے کی ضرورت ہے ٗسعودی عرب، عرب دنیا کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع میں قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے اسرائیلی وزیر برائے انٹیلی جنس اسرائیل کاٹز نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل میں سعودی عرب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن اور انٹیلی جنس اسرائیل کاٹز نے عرب نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے

انٹرویو میں کہا کہ وہ علاقائی امن چاہتے ہیں، اسرائیل فلسطین امن عمل کو آگے بڑھانے میں سعودی عرب کا کردار کلیدی ہوسکتا ہے اور یہ امن عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کا بہترین موقع بھی ہے۔اسرائیل کاٹز نے کہا کہ فلسطینی بہت کمزور ہیں اور انھیں سہارے کی ضرورت ہے ٗسعودی عرب، عرب دنیا کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع میں قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے ٗوہ تنازعات کے حل کے لئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دیتے ہیں جواب میں سعودی شاہ سلمان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری طور پر ریاض آنے بھی دعوت دیں۔واضح رہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور سعودی حکومت اصولی طور پر فلسطین کے موقف کی تائید کرتا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…