بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بنگلہ دیش میں خواتین کے خلاف فتویٰ دے دیا گیا، امام مسجد نے فتویٰ کیوں دیا؟حکومت نے فتویٰ دینے پر کون سا انتہائی قدم اٹھا لیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیشی پولیس نے کھیتوں میں خواتین کی ملازمت کے خلاف مبینہ فتوی جاری کرنے والے مسجد کے امام کو گرفتار کرلیا ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مسجد کے امام سمیت پانچ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس چیف عبدالخالق

نے بتایا کہ امام نے جمعے کی نماز کے بعد خواتین کے گھر سے باہر نکل کر کام کرنے کے خلاف فتوی دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مسجد کے لاڈ اسپیکر پر فتوے سے متعلق اعلانات کیے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی میں 2001 میں فتوی دینے پابندی عائد کی گئی تھی تاہم 2011 میں بنگلہ دیش کی عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ ذاتی اور مذہبی امور پر فتوی حاصل کیا جا سکتا ہے جس میں جسمانی سزا کا پہلو شامل نہ ہو۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے 6 افراد کے خلاف اسپیشل پاور ایکٹ 1974 (متنازع فوجی عدالت) کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے متنازع خصوصی ٹربیونل نے گزشتہ مہینے جماعت اسلامی کے 6 رہنماں کو موت کی سزا سنائی تھی۔ان رہنماں کو 1971 میں پاکستان سے آزادی کے دوران مبینہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزا سنائی گئی۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے2010 میں متنازع جنگی ٹربیونل تشکیل دیا تھا جس نے جماعت اسلامی کی اعلی قیادت کو پھانسی اور سزائیں سنائیں، جس کے نتیجے میں ملک گیر ہنگامے پھوٹ پڑے اور سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…