منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

یروشلم اسرائیلی دارالحکومت نامنظور، تمام مسلم ممالک اکٹھے ہوگئے، اہم فیصلے کر لیے گئے

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی حکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد پوری مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی نہ صرف مسلم ممالک بلکہ دیگر ممالک نے بھی امریکی صدر کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ، اسی سلسلے میں مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس استنبول میں ہو رہا ہے، اس اجلاس میں اسلامی دنیا اپنے مشترکہ موقف کا اعلان کرے گی، پاکستان کی

جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،شہبازشریف اور وزیرخارجہ خواجہ آصف ترکی پہنچے،او آئی سی کا یہ سربراہ اجلاس ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے بلایا گیا ہے، او آئی سی کے اجلاس میں تقریباً 26 اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کی ہے۔سربراہ اجلاس سے قبل وزراء خارجہ کونسل کا اجلاس بھی ہو گا جس میں وزیر خارجہ محمد آصف شرکت کریں گے۔ وزیراعظم فلسطین کے عوام کے لئے پاکستان کے عوام اور حکومت کی غیرمتزلزل حمایت کے جذبات پہنچائیں گے۔پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیں گے کہ بیت المقدس کے معاملے پر مشترکہ موقف اپنایا جائے اور امریکی انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا جائے گا،پاکستانی حکومت اور عوام کو القدس کے معاملے پر انتہائی تشویش ہے، اس طرح کا اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں خاص طور پر یو این ایس سی آر 478 کی خلاف ورزی ہے۔ اس اجلاس میں امریکہ کی جانب سے اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔57 رکنی تنظیم او آئی سی کی صدارت اس وقت ترکی کے پاس ہے اور ترک صدر طیب رجب اردوغان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔مسلم ممالک اپنا مشترکہ موقف اجلاس کے دوران پیش کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…