بیجنگ (آئی این پی) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون یہ یقین ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کا مسئلہ حل کرنے کیلئے چین اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور وہ شمالی کوریا کی ایٹمی جارحیت کو روک سکتا ہے ورنہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کی طرف سے شروع کی گئی ایٹمی جنگ ناگزیر ہو جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار بان کی مون نے بلوم برگ کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میں چین کے صدر شی جن پھنگ سے گذشتہ ماہ میری ملاقات ہوئی ہے ۔انہوں نے یقین دلایا تھا کہ چینی حکومت شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل کی قراردادوں پر پورے خلوص کے ساتھ عملدرآمد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک پڑوسی ملک ہونے کے حوالے سے جس کے ساتھ چین کا تجارتی حجم بہت زیادہ ہے ، اس لئے چین ایک ایسا ملک ہے جو اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، اس لئے ہماری خواہش ہے کہ
چین کو اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں ۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے حوالے سے چینی حکومت کے کردار پر کچھ مایوسی کا اظہار کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کو بعض رکھنے کیلئے کافی کوششیں نہیں کررہا ،امریکہ کو یہ بھی خدشہ ہے کہ اگر شمالی کوریا نے امریکہ کے خلاف اعلان جنگ کر دیا تو چین اپنے ایشیائی ہمسائے کا ساتھ دے گا ۔