منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کیساتھ معاملات چلانے میں مزہ نہیں آرہا،امریکہ

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ معاملات چلانے میں مزہ نہیں آرہا کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے اس کے ساتھ تعلقات مخمصے کا شکار ہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ٹلرسن نے کہا کہ پاکستان

کیساتھ معاملات چلانے میں ہرگز مزہ نہیں آرہا انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان امریکہ کا ایک اہم اتحادی اور قابل قدر پارٹنر ہے تاہم ملک کیساتھ گزشتہ کچھ سالوں سے تعلقات مخمصے کا شکار ہیں اور ہم ان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے کوشاں ہیں جو کہ مشترکہ مفادات پر مبنی ہوں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکہ اپنے خدشات بارے پاکستان کیساتھ بے تعلقانہ طریقے سے بات چیت بھی کررہا ہے انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی جنوبی ایشیا

پالیسی کو انتہائی اہم خارجہ پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کے ذریعے صدر نے خطے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں انہوں نے کہا کہ صدر کا افغانستان میں فوج موجود رکھنے اور طالبان کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا فیصلہ بھی ایک جراتمندانہ اقدام ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…