نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ایک مرکزی وزیر نے لڑکیوں کے جینز پہننے پر یہ کہتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے کہ اس لباس میں کون ان سے شادی کرے گا؟میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے انسانی وسائل کے فروغ کے نائب مرکزی وزیر ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے طلبہ کے ایک پروگرام میں اخلاقیات کے حوالے سے اپنی
تقریر میں کہا کہ لباس اور اخلاقی قدروں میں قریبی تعلق ہے اور پوشاک کے انتخاب میں بھی احتیاط ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ سے سوالیہ انداز میں پوچھاکہ اگر جینز پہننے والا کوئی شخص کسی مندر کا پجاری بن جائے تو کیا لوگ اسے پسند کریں گے۔ اور اگر کوئی دلہن جینز پہن کر شادی کے منڈپ میں آئے تو کیا کوئی دولہا اس سے شادی کرنا پسند کرے گا؟ کتنے لڑکے جینس پہننے والی دلہن سے شادی کرنا چاہیں گے؟