منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران، افغانستان میں کیا کررہاہے؟گلبدین حکمتیار نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 12  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کے سابق وزیر اعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار نے کہاہے کہ ایران ہمیشہ سے افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران، افغانستان میں امریکی اتحاد کو زمینی افواج بھی فراہم کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ

بہت سے ممالک افغانستان میں جاری جنگ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں جن میں ہمارے پڑوسی ممالک بھی شامل ہیں۔ ہمارے ہمسایہ ایران کا مسئلہ افغانستان میں سب سے منفی کردار رہا ہے۔ اس نے ہمیشہ افغانستان میں جنگ کو ترجیح دی ہے، افغان رہنما کا کہنا تھا کہ ایران، افغان جنگ میں ایک فریق ہے۔ پچھلے تیس سالوں سے جتنا بھی اسلحہ اور مہم جوئی ہوئی وہ ایران سے ہوئی ہے۔ روسی فوج کے انخلاء اور ڈاکٹر نجیب کی حکومت کے خاتمے کے بعد جتنا بھی اسلحہ افغانستان آیا وہ ایران کے راستے مشہد سے ہرات اور ہرات سے پورے افغانستان میں منتقل ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ طالبان کے بعض دھڑوں کو اسلحہ فراہمی اور کارروائیوں میں ایران مدد کررہا ہے۔گلبدین حکمتیار کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغانستان میں آمد سے قبل مجھ سے ایران میں رابطہ کرکے طالبان کے خلاف تعاون مانگا تو میں نے کسی غیر ملکی فوج کی مدد کرنے سے انکار کردیا۔ میں نے امریکی فوجیوں کو خبردار کیا کہ وہ کابل پر قبضہ کربھی لیں تو اس کو برقرار نہیں رکھ پائیں گے۔امریکا کی کابل پر چڑھائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں سمیت کابل میں اترا تو اس وقت امریکا کا سب سے زیادہ ساتھ ایران نے دیا۔ ایران نے افغانستان میں امریکی مفادات کے لئے زمینی افواج فراہم کیں۔ ایران کی حکومت نے ایک وقت میں مجھے بھی امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…