منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلسطینیوں کی پہلی بڑی کامیابی،اسرائیلی شہری ماہرین نفسیات سے رابطوں پر مجبورہوگئے

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (سی پی پی )اسرائیلی ریاست کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کوعبرانی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے امریکی اعلان کے بعد فلسطین میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے ممکنہ طور پرراکٹ حملوں کے بڑھتے خطرات پر سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔

عبرانی اخبارات کے مطابق صہیونی ریاست کو فلسطینی مزاحمت کاروں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت حماسکے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے راکٹوں کے خطرات اوران کے اثرات کم کرنے کے لیے ماہرین نفسیات سے مدد طلب کی ہے۔عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 7 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے قریب قائم یہودی کالونیوں کو فلسطینیوں کے راکٹ حملوں سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان یہودی آباد کاروں کو نفسیاتی مسائل سے بچانے اور ان کی نفسیاتی مدد کے لیے ماہرین نفسیات کی ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کواحساس ہے کہ غزہ کی پٹی کے قریب واقع یہودی کالونیوں میں آباد یہودیوں کو ہمہ وقت خوف لاحق رہتا ہے۔ اس خوف کو کم کرنے کے لیے اسرائیلی حکومت نے تعلیمی اداروں اور دیگر مراکز میں نفسیاتی ماہرین تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ نفسیاتی ماہرین ان یہودی آباد کاروں میں فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کے خوف سے پیدا ہونے والی نفسیاتی عوارض کو ختم کرنے میں ان کی مدد کریں گے۔دوسری جانب اسرائیلی ماہرین نفسیات و سماجیات کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی راکٹوں کی طاقت نے یہودی آباد کاروں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ فلسطینیوں کے راکٹ اب صہیونیوں کے لیے ڈرانا خواب بن چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…