صنعاء(این این آئی)حوثی باغیوں نے نے یمن پر تین دہائیوں تک حکومت کرنے والے سابق صدر علی عبداللہ صالح کو دارالحکومت صنعاء میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر صالح کے خاندان کے محض چند افراد کو جنازے میں شرکت کی اجازت دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات صالح کی سیاسی جماعت جنرل پیپلز کانگریس ایک عہدیدارنے بتایاکہ حوثی باغیوں نے علی عبداللہ صالح کے رشتہ داروں میں سے 10 سے
بھی کم افراد کو ان کی آخری رسومات میں شامل ہونے کی اجازت دی۔ انہیں ہفتہ اور اتوار 10 دسمبر کی درمیانی شب صنعاء میں دفن کیا گیا۔ اس ذریعے تاہم یہ نہیں بتایا کہ صالح کو کس مقام پر دفن کیا گیا۔جی پی سی کے سیکرٹری جنرل عارف الذوکہ کو جو صالح کے ساتھ ہی مارے گئے تھے، یمن کے صوبہ شبوا میں ان کے آبائی علاقے السعید میں دفن کیا گیا تھا۔ حوثی باغیوں نے ان کی لاش قبائلی سرداروں کے حوالے کر دی تھی۔