انقرہ (سی پی پی)ترک اور فرانسیسی صدور مشترکہ طور پر کوشش کریں گے کہ امریکا اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کی منتقلی کا فیصلہ واپس لے ،غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اتوار کو ترک صدر رجب طیب اردوان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،جس میں امریکی صدر کے فیصلے
کے حوالے سے تفصیلی بات چیت پر تبادلہ خیا ل کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے اسرائیل میں واقع اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کو مشرق وسطی میں قیام امن کی کوششوں کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، ترک صدر نے اس تناظر میں عالمی سفارتکاری تیز کر دی ہے۔