اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کی شرط4دسمبر بروز پیر سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ، عمرہ زائرین اب بائیومیٹرک کے بغیر سعودی عرب نہیں جا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب نےپا کستانی عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کی
شرط4دسمبر بروز پیر سے بحال کرنے کا اعلان کر دیاہے اور اب عمرہ زائرین بائیومیٹرک کے بغیر سعودی عرب نہیں جا سکیں گے۔ 45سال سے زائد عمرہ زائرین اور 12سال سے کم عمر کے بچے بائیومیٹرک کی شرط سے مستثنیٰ ہونگے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کی شرط لازمی قرار دیتے ہوئے لاگو کی تھی جسے پھر ایک ماہ کیلئے موخر کردیا گیا تھا۔ سعودی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک نظام پاکستانی زائرین کیلئے سہولت ہے جس کی وجہ سے جدہ ایئرپورٹ پرانہیںطویل انتظارکی زحمت اٹھانا نہیں پڑے گی۔