جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کس ملک کے پاس کتنے ایٹمی ہتھیار ہیں؟ نئی عالمی درجہ بندی جاری، پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں میں اچانک بڑا اضافہ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس جو کہ امریکی سائنسدانوں کی تنظیم ہے نے دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد کے حوالے سے ایک نئی فہرست جاری کی ہے اس فہرست کے مطابق ایٹمی طاقت رکھنے والے ممالک کے پاس ہتھیاروں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ بزنس انسائیڈر اپنی ایک رپورٹ میں کہتا ہے کہ

اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار روس کے پاس ہیں جن کی تعداد 7 ہزار ہے، امریکہ 6800 ہتھیاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، فرانس کے پاس 300 ایٹمی ہتھیار، چین 270 ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، برطانیہ کے پاس 215 جبکہ پاکستان 140 ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، بھارت کے پاس 130 ایٹمی ہتھیار، اسرائیل کے پاس 80 اور شمالی کوریا کے پاس 60 ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار بھی تیار کر رہا ہے جو سائز میں اس قدر چھوٹے ہیں کہ انہیں انتہائی آسانی سے میدان جنگ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے برعکس روایتی ایٹمی ہتھیار صرف شہروں یا دیگر بڑے انفراسٹرکچر پر ہی گرائے جا سکتے ہیں، پاکستان کے یہ ٹیکٹیکل ہتھیار جنگی جہازوں اور آبدوزوں کے ذریعے بھی انتہائی مختصر نوٹس پر استعمال کیے جا سکتے ہیں، رپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر ٹرائی ایڈ کی تیاری کے بھی قریب پہنچ چکا ہے جس سے وہ زمین، فضاء اور سمندر تینوں جگہوں سے ایٹمی میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت کا حامل بن جائے گا۔ پاکستان نے اپنا ایٹمی پروگرام بھارت کے بعد شروع کیا مگر اب وہ بھارت سے آگے نکل چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…