شاہ سلمان کا وزیراعظم اور انکے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ،وزیراعظم ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ 

27  ‬‮نومبر‬‮  2017

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کے ایک روزہ دورے کے موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ کیساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششوں کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کیا

جس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ، آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی ہمراہ تھے ۔وزیراعظم اور انکے وفد کا کنگ سلمان ایئر بیس پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر السعود نے پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات میں فروغ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ وزیراعظم نے خطے میں امن واستحکام کیلئے سعودی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن کیلئے سعودی عرب کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ شاہ سلمان نے دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات کو سراہا ۔انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے اقتصادی اصلاحات کے منصوبے ،ویژن2030کو سراہتے ہوئے اس ویژن کے حصول کیلئے تکنیکی اور انسانی وسائل کی فراہمی کی پیشکش کی ۔ شاہد خاقان عباسی نے مسلمان ملکوں کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کی بھی تعریف کی ۔سعودی ولی عہد نے دہشت گردی کے خاتمے اور اسلامی اتحاد میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات میں مزید فروغ کی گنجائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت ، تجارت ، سرمایہ کار ی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ شاہ سلمان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وفد کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوگئے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…